Skip to main content

پونا کالج کی طالبہ ذہین عمران پٹھان کو گولڈ میڈل تفویض

پونا کالج کی طالبہ ذہین عمران پٹھان کو گولڈ میڈل تفویض



(محمد جاوید مولا

پونا کالج آف آرٹس، سائنس اینڈ کامرس کے شعبہ انگریزی کی ہونہار  طالبہ ذہین عمران پٹھانپونہ کو ساوتری بائی پھولے پونے یونیورسٹی، پونے میں منعقدہ کانووکیشن تقریب میں باوقار گولڈ میڈل سے نوازا گیا ہے۔ ان کی شاندار تعلیمی کامیابیوں کے اعتراف میں، ڈاکٹر راجیش گوکھلے، سکریٹری، بایو ٹکنالوجی، حکومت ہند، نے  گورنر مہاراشٹر رمیش بیس کی موجودگی میں  گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔اس موقع پر پونا کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر آفتاب انور شیخ نے محترمہ ذہین عمران پٹھان کی اس کامیابی پر ان کی تعریف کی ،مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ذہین عمران پٹھان کی کامیابی ان کے غیر متزلزل عزم، محنت اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے اپنے ساتھیوں اور طلباء کی آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن مثال قائم کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ مزید شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہیں گی۔" پروفیسر زینت مرچنٹ، ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ آف انگلش نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور کہا، ذہین عمران پٹھان کا انگریزی ادب اور زبان سے لگاؤ ​​واقعی قابل تعریف ہے۔ اس نے مسلسل غیر معمولی تجزیاتی مہارت کا مظاہرہ کیا،تخلیقی صلاحیتوں اور ادبی کاموں کی گہری سمجھ کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہمیں ان کی کامیابیوں پر بے حد فخر ہے۔اور ہم ان کی مستقبل کی کوششوں میں مسلسل کامیابی کی خواہش کرتے ہیں۔

Comments