Skip to main content

ڈاکٹر نذیر فتح پوری مخمور سعیدی ایوارڈ سے سرفراز

 ڈاکٹر نذیر فتح پوری مخمور سعیدی ایوارڈ سے سرفراز




पुणे न्यूज एक्सप्रेस : 

محمد جاوید مولا

پونہ؛ اُردو کے سینئر ممتاز ادیب ، صحافی و شاعر ، سہ ماہی اسباق کے مدیر اعلی ڈاکٹر نذیر فتح پوری کو ان کی دیرینہ ادبی صحافتی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں راجھستان اردو اکیڈمی کی جانب سے سال 2024 2023 کے لئے مخمور سعیدی ایوارڈ سے گزشتہ دنوں گلابی شہر جے پور کے آڈیٹوریم میں منعقد عظیم الشان جلسہ عام میں نوازا گیا۔ اس موقع پر وزیر برائے ادب و ثقافت، حکومت راجھستان ڈاکٹر بی ڈی کلا،چیئرمن راجھستان اردو اکیڈمی ڈاکٹر حسین رضا خان،سیکریٹری راجھستان اردو اکیڈمی ڈاکٹر صغیر احمد اور شہر کی علمی،ادبی ،صحافتی شخصیات کثیر تعداد میں حاضر تھے۔واضح ہو کہ ‌ذاکٹر نذیر فتح پوری گزشتہ 42 برسوں سے اردو کا ایک سہ ماہی رسالہ اسباق شائع کر رہے ہیں۔ ان کی مختلف موضوعات پر اب تک 105 کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔  موصوف کو ادب اطفال کا ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ بھی مل چکا ہے اس کے علاوہ متعدد قومی اور بین الاقوامی ایوارڈ سے نوازے چکے ہیں۔ 

Comments